[]
کاس گنج (اترپردیش) ایک چونکا دینے والے واقعہ میں جسے شرمناک کہا جائے تو بہتر ہوگا اور جو اتر پردیش کے کاس گنج میں پیش آیا، ایک 19 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر اپنی چھوٹی و نابالغ بہن کی عصمت دری کرنے کے بعد اس کا گلا دبا کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس رپورٹس کے مطابق سنجو نے 3 فروری کی رات اپنے موبائل فون پر فحش فلم دیکھی اور پھر اپنی نابالغ بہن کا ریپ کردیا۔ اس خوف سے کہ وہ گھر والوں کو اس کی اطلاع دے گی، اس نے اپنی بہن کا گلا دبا کر قتل کردیا۔
اس بات کا انکشاف خود ملزم سنجو کمار نے گرفتاری کے بعد پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران کیا۔
پٹیالی کوتوالی کے انچارج انسپکٹر گووند بلبھ شرما نے بتایا کہ لڑکی کے چچا نے اپنے بھتیجے سنجو کمار کے خلاف 4 فروری کو شکایت درج کرائی تھی۔ تب سے پولیس ملزم کی تلاش میں تھی۔
پولیس نے ملزم کو پیر کی شام گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ اس کے والد کا ایک سال قبل انتقال ہو گیا اور وہ اپنی ماں اور چھوٹی بہن کے ساتھ گاؤں میں رہتا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کے دن اس کی ماں اپنے دیور کے گھر گئی تھی جبکہ ملزم اپنی بہن کے ساتھ گھر میں اکیلا تھا۔ اس نے رات کو اپنے موبائل پر فحش فلم دیکھی اور پھر اپنی چھوٹی و نابالغ بہن کا ریپ کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا۔
پولیس نے ملزم کا موبائل اور اس پر دیکھے گئے فحش ویڈیو کلپس برآمد کر لئے ہیں۔ ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔