[]
حیدرآباد : جمعیۃ علماء تلنگانہ کے اراکین عاملہ صدور اور نظمائے اعلی کا اجلاس بصدارت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش ریاستی دفتر جمعیۃ علماء زم زم مسجد باغ عنبر پیٹ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔
مولانا قطب الدین نے سابق کاروائی اور اس کی توثیق کی رپورٹ پیش کی۔مولانا حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے صدرمولاناحافظ پیر شبیراحمد کی ہدایت پر ریاستی جمعیۃ علماء کی کارکردگی، حکومت کے اعلی عہدیداروں سے ریاستی جمعیۃ کی نمائندگی کی رپورٹ پیش کی۔
اس اجلاس میں یہ طئے کیا گیا کہ وقف اراضیات کے تحفظ کے لئے ہر ضلع میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو وقف اراضیات کے تحفظ کے لئے کام کریں گی۔ منشیات کے سدباب اور نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی بے راہ روی کے خلاف ریاستی جمعیۃ علماء ماہ ذیقعدہ میں 15روزہ اصلاح معاشرہ مہم تلنگانہ کے اضلاع میں چلائے گی جس میں دارالعلوم دیوبند کے مبلغین کو مدعو کیا جائے گا۔
ووٹر آئی ڈی کے تعلق سے اضلاع کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اس میں یہ بات طئے کی گئے کہ اضلاع منڈل تعلق جات میں شعور بیدار کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں محلہ واری سطح پر ایک کمیٹی قائم کر کے جن کی عمر 18/ سال ہوگئی ہے ان کا ووٹر آئی بنانا جائے اور اگر کسی کے ووٹر آئی ڈی کارڈ میں نام کی غلطی اور پتہ وغیرہ بدلنا ہو اس کام کو کیا جائے۔
اس اجلاس میں مولانا عبد القوی نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ، مولانا احسان الدین نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ،مولانا عبدالستار خازن ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ، مولانا قطب الدین رکن عاملہ جمعیۃ علماء تلنگانہ، مولانا سعید صدر جمعیۃ علماء ضلع کھمم، مفتی الیاس احمد حامد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل،مفتی محمد یونس صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر،
مولانا عبد اللہ اظہر صدر جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد، مولانا عبدالرحمن اطہر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد، مفتی صادق حسین جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر، مولانا محمد مصدق القاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع حیدرآباد، مفتی معراج الدین ابرار خازن جمعیۃ علماء ضلع حیدرآباد،مفتی عبدالصبور جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی،
مولانا مقصود احمد طاہر صدر جمعیۃ علماء ضلع رنگاریڈی، مولانا عبد السلام صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ ‘ مولانا عبد القادر کوداڑ، مولانا عبد العظیم صدر جمعیۃ علماء ضلع ورنگل،مولانا عباس صدر جمعیۃ علماء ضلع گدوال، مولانا وارث صدر جمعیۃ علماء ضلع ونپر تی، مولانا عبد القوی صدر جمعیۃ علماء ضلع نارائن پیٹ،جناب اسماعیل ضلع محبوب نگر،
حافظ یونس جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع ملکاجگری میٹرچل، مولانا عبد الحفیظ جنگاؤں،حافظ ابو بکر صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد، مفتی عبد المعز شامزی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع جگتیال، مولانا مسیح الدین صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک،حافظ فرقان سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ، حافظ جواد کھمم کے علاوہ اضلاع کے جمعیۃ علماء کے دمہ داران شریک تھے۔مولانا احسان الدین قاسمی کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔