چین کی عراق اور شام پر امریکی حملے کی مذمت

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے  کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان “وانگ وینبن” نے آج ایک بیان میں عراق اور شام میں مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں پر حالیہ امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔

 انہوں نے کہا: بیجنگ تمام فریقوں سے بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقائی کشیدگی سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کے سینٹرل کمانڈ  (CENTCOM) نے جمعے کو ایک بیان میں عراق اور شام کی مزاحمتی فورسز کے مراکز پر حملوں کی تصدیق کی۔ 

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے مشرقی وسطی میں اپنی گرتی ہوئی عسکری ساکھ کو بچانے اور امریکی رائے عامہ کو قائل کرنے کی غرض سے فیس سیونگ کے طور پر مزاحمتی فورسز کے پہلے سے خالی کئے گئے مراکز پر حملے کئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *