[]
احمدآباد۔ مشہور اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گجرات اے ٹی ایس کی جانب سے حراست میں لئیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
جوناگڑھ میں اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا ہے۔ گجرات پولیس کے مطابق ممبئی میں مقیم اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری نے 31 جنوری کی رات یہاں ‘بی’ ڈویژن پولیس اسٹیشن کے قریب ایک کھلے میدان میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کیا تھا۔
الزام ہے کہ مفتی صاحب نے نفرت انگیز تقریر کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس معاملے میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے جن میں مختلف مذہبی گروپس کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا اور عوام میں فساد پھیلانے جیسی دفعات بھی شامل ہیں۔
https://x.com/MuslimSpaces_/status/1754129761373475327?t=-Lw9FVf61vv8if7Rm49R2A&s=08