کیا یورپ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کے لیے تیار ہے؟

[]

ٹرمپ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ اپنے پہلے دور صدارت میں ٹرمپ نے متعدد مواقع پر دھمکی دی تھی کہ وہ اس مغربی دفاعی اتحاد سے نکل سکتے ہیں۔ سن دو ہزار بیس میں انہوں نے یورپی کمیشن کی صدر اورزولا فان ڈیئر لائن کو مبینہ طور پر دھمکی دی تھی کہ ”اگر یورپ پر حملہ ہوا تو امریکہ مدد یا تعاون کے لیے کبھی نہیں آئے گا۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *