[]
کرنول (اے پی): آندھرا پردیش پولیس نے جمعہ کے روز بے حساب نقدی، سونا اور چاندی جن کی مالیت 4.47 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ کوضبط کرلیا۔
حیدرآباد بنگلورو ہائی وے پر الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران نقدی اور سونے وچاندی کو ضبط کرلیا گیا۔ پولیس نے 1.84 کروڑ روپے نقد، 4.4 کیلو سونا جس کی مالیت2.59 کروڑ روپے بتائی گئی ہے اور 3.7 لاکھ مالیتی5 کیلو چاندی کو ایک خانگی ٹراویل بس سے ضبط کرلیا۔
یہ کارروائی، قومی شاہراہ44پرامکاتا ڈونول پلازہ کے قریب ایلاورتی میں آج صبح کی گئی۔ جب ایک خانگی ٹراویل بس کی تلاشی کے دوران بس میں 4 مشتبہ افراد پائے گئے۔ جب ان سے سوالات کئے گئے ان کے پاس نقد رقم، سونا اور چاندی پائی گئی۔ رقم، سونا اور چاندی بیاگس اور ان کے جیاکٹس میں پائی گئی۔
ان کے پاس نقدی اور سونے وچاندی کے کوئی دستاویزات نہیں پائے گئے۔ پاتی کنڈا کے ڈی ایس پی، پی سرینواس ریڈی نے یہ بات بتائی۔ ریڈی نے بتایا کہ مزید کارروائی کیلئے ہم محکمہ انکم ٹیکس وجئے واڑہ کو رپورٹ پیش کریں گے۔
جمعرات کے روز گوڈور(ضلع تروپتی) میں پولیس نے 5.12 کروڑ روپے ضبط کئے تھے۔ ضلع تروپتی (اے پی) کے گوڈور کے مقام پر گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران پولیس نے5.12 کروڑ روپے ضبط کرتے ہوئے اس سلسلہ میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق چلکا لوری پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں وراگلی کراسنگ پر 56 سالہ پی سائی کرشنا،48 سالہ ایم سریدھر اور 32 سالہ جی روی کے قبضہ سے جمعرات کے روز3.67 کروڑ روپے ضبط کئے گئے۔
غیر قانونی شراب اور نشہ آور اشیاء کی منتقلی کو روکنے کیلئے گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران بھاری نقدی ضبط کی گئی۔ ڈی ایس پی گوڈور ایم سوریہ نارائنہ ریڈی نے یہ بات کہی۔ ریڈی نے کہا کہ تین افراد نے پولیس کو بتایا کہ وہ سونے کی خریدی کیلئے چینائی جارہے تھے مگر ان تینوں نے اپنے دعویٰ کے ثبوت میں دستاویزی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
دوسرے واقعہ میں چلا کورور بائی پاس روڈ جنکشن پر6بجے شام 2 افراد 24سالہ ایم لکشمن راؤ اور 26 سالہ کے مہیش کمار کو گرفتار کرلیا کیونکہ ان کی گاڑیوں سے 95.5 لاکھ روپے برآمد کئے گئے۔تیسرے واقعہ میں 59 سالہ کے سوریہ نارائنہ مورتی کے قبضہ سے 50لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے۔
مبارک ریسٹورنٹ کے قریب6بجے صبح کارروائی کے دوران یہ رقم ضبط کی گئی ہے۔ ان تمام 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ریڈی نے بتایا کہ ان 6 گرفتارشدگان کی آپس میں کوئی جان پہچان نہیں ہے۔ مزید کارروائی کیلئے ان افراد کو محکمہ انکم ٹیکس عہدیداروں کے سامنے پیش کیا گیا۔ اے پی میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات سے قبل بھاری رقم ضبط کی گئی ہے۔