تلنگانہ: پولیس کی بروقت چوکسی، خودکشی کیلئے جانے والے کی جان بچائی گئی

حیدرآباد: پولیس کی بروقت چوکسی کے نتیجہ میں ایک شخص کی جان بچائی جاسکے جو خودکشی جیسا قدم اٹھانے والاتھا۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پیش آیا۔

پولیس کو ضلع کے ہسنی پلی تانڈامیں اس کے ارکان خاندان سے فون کال موصول ہوئی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کی جان بچائی۔

پولیس کے مطابق، پولیس نے پی وکاس کو روک دیا جو گاؤں کے مضافات میں ایک درخت سے لٹک کر انتہائی قدم اٹھانے والا تھا۔

وکاس کی بیوی نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی تھی۔

وکاس اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑے کے بعد خود کشی کرنا چاہتاتھا۔

اگرپولیس کچھ تاخیر سے وہاں پہنچتی تووکاس خودکشی کرلیا ہوتا۔

پولیس نے وکاس کی بعد ازاں کونسلنگ بھی کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *