[]
حیدرآباد: بھارتیہ جنتا پارٹی کی لوک سبھا انتخابات پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ پارٹی قائدین کو 2019 پارلیمنٹ انتخابات کے مقابلے میں تلنگانہ میں مزید اور حلقوں پر کامیابی کی امید ہے۔
اور پارٹی جارحانہ انداز میں عوام کے درمیان جانے کے لئے تیار ہے۔ اس سلسلسہ میں پارٹی بس یاترا اور ایودھیا یاترا نکالتے ہوئے عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے لیے روٹ میاپ تیار کیا جارہا ہے۔
بی جے پی ریاست تلنگانہ میں اپنا ووٹ بینک بڑھانے کا کوئی بھی چھوٹا سے چھوٹا موقع نہیں چھوڑ رہی ہے۔ بی جے پارلیمنٹ انتخابات میں عوام کے پاس کیسے جانا چاہیے زیادہ حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے کونسی حکمت عملی تیار کرنا ہے پر آج سے غور وو خوص کا آغاز کر رہی ہے۔
اس اجلاس میں لوگوں کو متاثر کرنے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر کشن ریڈی کا پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کے فیصلہ کو سیاسی جماتوں کی جانب سے تجسس کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔
اس اجلاس میں پارٹی ضلعی صدور بھی شرکت کررہے ہیں۔ ریاستی انچارج سنیل بنسل اور ترون چگھ بھی اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
پارٹی کے ناری شکتی پروگرام، یوتھ ووٹرس کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایم ایل سی انتخابات کے تناظر میں نلگنڈہ، ورنگل اور کھمم میں ووٹر انرولمنٹ کے بارے میں بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔