[]
بے شک مساجد اللہ کے گھر ہیں اس میں خالص اللہ کی عبادت کی جاتی ہے چنانچہ ہر بالغ و عاقل پر فرض ہے کہ فرض نمازوں کو ادا کرتے ہوئے مساجد کو اباد رکھے دارالعلوم نظام اباد مسجد کوثر علی میں ماہانہ اجلاس عہدہ داران کا خطاب
نظام اباد 2فروری(پریس نوٹ) بے شک مساجد اللہ تعالی کے گھر ہیں مساجد کو اباد رکھنا ہر بالغ وہ عاقل پر فرض ہے صرف مساجد کو تعمیر کرنا اور خوبصورت بنا کر چھوڑ دینا گناہ عظیم ہے چنانچہ ہر مسلمانوں پر یہ عائد ہوتا ہے کہ مساجد کو تعمیر کرنے کے بعد اسے اباد رکھے تاکہ مساجد ویران ہونے سے بچ جائے ان خیالات کا اظہار دارالعلوم نظام اباد کے ماہانہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے صدر مرزا نصیر احمد بیگ و دیگر عہدے داران نے کیا
اس موقع پر کمیٹی نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسجد اور مدرسے کے انتظامی امور و تعمیرات کاموں میں بڑھ چڑھ کر مالی تعاون میں حصہ لیا چونکہ رمضان المبارک قریب ہے مسجد کے بالائی حصے سلاب کی تکمیل کے بعد مزید تعمیراتی کام باقی ہے چنانچہ اپ اہل خیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کی جاتی ہے کہ بقیہ تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی تعاون فرما کر اجر عظیم کے مستحق بنے تاکہ رمضان المبارک سے قبل تیاریاں مکمل کی جا سکے پروگرام کا اغاز حافظ نعیم خان کی قرات کلام پاک سے ہوا پروگرام کی صدارت سرپرست اعلی سید شریف نے فرمائی
اس موقع پر عہدے داران کمیٹی سید شریف مرزا نصیر احمد بیگ محمد فاروق عبدالرؤف اعظمی محمد یوسف اعجاز اسماعیل فاروقی محمد عبدالکلیم محمد عبدالکریم ندیم خان احمد محی الدین انصاری ایڈوکیٹ و عبدالمجید خان مہمان خصوصی عبدالجبار حال مقیم سعودی عرب پروگرام کا اختتام عبدالرؤف اعظمی مدیر اعلی یکجہتی کے شکریہ پر عمل میں لایا گیا