[]
رامانجن کی یوم پیدائش کے موقع پر 31/جنوری 2024 کو تلنگانہ یونیورسٹی ڈچپلی میں ٹی ایم ایف ٹی ایس کی جانب سے ریاستی سطح پر ریاضی ٹیلنٹ ٹیسٹ منعقد کیا گیا ۔ جس میں ریاست تلنگانہ کے تمام ضلعوں سےضلعی سطح پر اول آنے والے طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ جس میں قابل ذکر گورنمنٹ اسکولس ضلع پریشد اسکولس اور ریزیڈینشیل اسکولس شامل تھے ۔
ریاستی سطح پر اردو میڈیم کی ہونہار طالبہ ریشما جماعت دہم ضلع پریشد سکنڈری اسکول رام گنڈم ضلع پداپلی دوم مقام حاصلِ کرکے نہ صرف اپنے والدین کا بلکہ اپنے اساتذہ کا اپنے اسکول اور اپنے شہر اور ضلع کا نام روشن کردیا ۔جسکی اردو داں طبقہ کی جانب سے ہمت افزائی ہونی چاہیے ۔ اور سبجیکٹ ٹیچر و رکن ریاستی گروپ و مضمون ریاضی کے درسی کتب کی تدوین کمیٹی کے رکن عبدالرؤف کی ہمت افزائی ہونی چاہیے ۔
اس بہترین مظاہرہ پر اسکول کے اساتذہ کے علاوہ محمد خواجہ مجتہدالدین جنگاؤں ، شیخ اسحاق علی، خواجہ ریاض الدین جگتیال، خواجہ خلیل الدین ضلع آصف آباد ، سید عبد النعیم نظام آباد، خواجہ فرید الدین ورنگل کے علاوہ دوست احباب اور اردو اساتذہ طالبہ ریشماں اور عبدالرؤف صاحب کو مبارکباد پیش کی۔