امیت شاہ نے 3 نئے فوجداری قوانین کے نفاذ سے متعلق جائزہ میٹنگ کی

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہاں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے ساتھ تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی وزیر داخلہ نے بیورو سے کہا کہ وہ نئے فوجداری قوانین کے مکمل نفاذ میں سہولت فراہم کرے  انہوں نے کہا کہ ای ساکشیہ، نیا شروتی، ای سائن اور ای سمن جیسی ایپلی کیشنز کا استعمال ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کیا جانا چاہئے۔

ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق تفتیشی افسران کے ساتھ ساتھ سینئر افسروں کو الرٹ بھیجنے سے تفتیشی عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت داخلہ اور بیورو کے افسروں کی ایک ٹیم کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کرنا چاہئے تاکہ تکنیکی منصوبوں کے نفاذ کو بڑھایا جا سکے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔

شاہ نے جرائم کا پتہ لگانے کے نظام کے نیٹ ورک اور کریمنل جسٹس سسٹم کی پیشرفت کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کرنے اور اس منصوبے کو تیز کرنے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر پولیس افسران کے ساتھ باقاعدہ بات چیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم لاشوں اور افراد کی شناخت کے لیے بائیو میٹرک کا استعمال کیا جانا چاہیے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بیورو کو تفتیشی افسران اور فوجداری قانون کے نظام کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے فائدے کے لیے پلیٹ فارم بنانا چاہیے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری، بیورو کے ڈائریکٹر، وزارت داخلہ اور بیورو کے سینئر افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *