تلنگانہ این آر آئیز اسوسی ایشن ریاض کی حکومت تلنگانہ سے ایک شدید علیل مریض کی مدد کی اپیل

[]

ریاض ۔ کے این واصف

سماجی تنظیم “تلنگانہ این آر آئیز اسوسی ایشن” نے حکومت تلنگانہ سے ضلع نظام آباد کے متوطن شدید علیل شخص کے مزید درکار علاج کے علاج میں مدد کی اپیل کی ہے۔ جس کے دماغ کا دوسرا آپریشن ابھی درکار ہے۔ صدر تلنگانہ این آر آئیز اسوسی ایشن عبدالجبار نے مریض ارشد علی محمد کے کیس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ارشد علی کو کافی جدوجہد کے بعد ریاض مین ملازمت ملی۔ مگر شومی قسمت کہ ملازمت کے حاصل ہونے کے چند روز بعد ہی ارشد کو Brain مین Clots کا عاریضہ لاحق ہوا اور وہ کوما مین چلے گئے۔

 

 

 

جس کا آپریشن وغیرہ ایک مہنگا ترین علاج ہے۔ اسوسی ایشن نے اس کا بیڑا اٹھایا اور بڑی کوششوں سے مریض کو سرکاری اسپتال مین داخل کرایا اور علاج کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوا اور اب مریض کوما سے باہر اور ہوش و حواص میں مگر صاحب فرش ہے۔

 

 

 

 

تلنگانہ این آر آئیز اسوسی ایشن نے سفارت خانہ ہند ریاض کی مدد سے مریض کو اسٹریچر پر وطن واپس بھیجنے کا انتظام کیا۔ “ابھی مریض کے امتحان اور بھی ہیں” کی طرح مریض کا اب دوسرے مرحلہ کا آپریشن باقی ہے۔ مریض اس مہنگے آپریشن کے اخراجات برداشت کرنے کا متحمل نہین۔ صدر اسوسی ایشن عبدالجبار نے چیف منسٹر تلنگانہ اور خصوساُ وزیر صحت شری ہریش راؤ سے اپیل کی کہ وہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے اس مریض کی مدد کریں۔

 

 

 

 

صدر اسوسی ایشن عبدالجبار نے اپنے بیان مین وزارت صحت مملکت سعودی عرب، سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں، ایمبیسی عہدیداران وبھوتی نارائین پانڈے، مینا جی، معین اختر اور اپنے معاونین محمد حسین، محمد شبیر اور محمد فیض کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون اور بر وقت مدد سے اسوسی ایشن اس مریض کو علاج کے بعد وطن روانہ کرنے مین کامیاب ہوسکی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *