[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے مختلف مقامات پر امریکی فوجی اڈوں پر مقاومت کے حملے جاری ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کل رات اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد آج علی الصبح شام کے صوبے حسکہ کے شمال مشرق میں واقع امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق خربہ عدنان نامی قصبے میں واقع امریکہ فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے ڈرون حملہ کیا ہے۔
اس سے پہلے ذرائع ابلاغ میں عراقی صوبہ الانبار میں واقع امریکی اڈے عین الاسد پر بھی حملوں کی خبر دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے فلسطین پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد خطے میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملوں کا اعلان کررکھا ہے۔