[]
حیدرآباد۔ تلنگانہ اے سی بی کے ڈی جی سی وی آنند کے نام سے نقلی فیس بک اکاؤنٹ بنانےکا انکشاف ہوا ہے۔ان کے نام سے دو فیس بک اکاؤنٹ بناتے ہوئے جہاں لوگوں سے رقم وصول کی جا رہی ہے وہیں غیر ضروری پیغامات روانہ کئے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔
حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں گورنر تلنگانہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا اور بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی ہیک کیا گیا تھا۔
ان واقعات کے بعد تازہ طور پر سینئر پولیس عہدیدار کے نام سے نقلی اکاؤنٹ بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔