جئے پور میں بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف مسلم طالبات کا احتجاج

[]

جئے پور: گورنمنٹ سینئر سکنڈری اسکول جئے پور کی مسلم طالبات نے سبھاش چوک پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔

وہ اسکول کی تقریب میں لڑکیوں کے حجاب پر اعتراض کرنے پر بی جے پی رکن اسمبلی بال مکند آچاریہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہی تھیں۔

اسکولی لڑکیوں نے سڑک پر ٹریفک جام کردی اور بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کی۔

لڑکیوں نے میڈیا سے کہا کہ رکن اسمبلی کا ہم نے اسکول آمد پر خیرمقدم کیا تھا لیکن انہوں نے سوال کیا کہ حجاب میں لڑکیاں سانس کیسے لیتی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *