[]
کسانوں کو درپیش مسائل کی سنگینی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ پورے ملک میں خود کشی کے سب سے زیادہ واقعات کسانوں کے سامنے آتے ہیں۔ اس ضمن میں مہاراشٹر کی صورت حال نہایت تشویشناک ہے کہ جہاں قدرتی آفات اور حکومت کی بے اعتنائی کی وجہ سے کسان شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ پورے ملک میں کسانوں کی خود کشی کے معاملے میں مہاراشٹر کا نام سب سے آگے ہے۔ دسمبر 2023 میں مہاراشٹر اسمبلی میں پیش کی گئی ایک رپورٹ سے یہ لرزہ خیز حقیقت سامنے آئی تھی کہ ریاست میں یومیہ 7 کسان خود کشی کررہے ہیں جبکہ جنوری سے اکتوبر2023 کے درمیان 2366 کسانوں کی خود کشی رپورٹ ہوئی تھی۔