ہالینڈ، غزہ نسل کشی پر فیصلہ سنانے کے لئے عالمی عدالت انصاف کے سیشن کا آغاز

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے تناظر میں صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت پر فیصلہ سنانے کے لیے ہیگ کی عدالت میں سماعت کچھ ہی دیر پہلے شروع ہوگئی۔ اس عدالت کے ممکنہ فیصلوں میں سے ایک غزہ میں جنگ بندی کا قیام بھی ہو سکتا ہے۔

اس دوران مقامی میڈیا نے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کے بارے میں اس عدالت کے فیصلے سے قبل ہیگ میں ہونے والے زبردست مظاہروں کی تصاویر بھی شائع کیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *