[]
تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع نظام آبادیونین کی رکنیت سازی کی تاریخ میں 30/جنوری تک توسیع
احمد علی خان ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر جرنلسٹ یونین و انچارج نظام آباد اربن سے خواہشمند اردو صحافی ربط پید اکریں
نظام آباد:23/جنوری ( پریس نوٹ) تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع نظام آباد الحاق (آئی جے یو) صدر ایڈلہ سنجیو کی صدارت میں آج علی ساگر گیسٹ ہاؤز میں ضلع ایگزیکٹیو کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں نظام آباد ضلع میں جاری ضلع جرنلسٹ یونین کی رکنیت سازی کی تاریخ میں 30/جنوری تک توسیع کی گئی۔
اس اجلاس میں دیگر امور پر بھی غور وخوص کیا گیا۔ اس اجلاس میں ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر جرنلسٹ یونین احمد علی خان، نیشنل کونسل ممبر گنگاداس، ضلع جنرل سکریٹری اروند بالاجی، خازن چٹم پرساد، اراکین عاملہ ملے پولا نرسیا، سدرشن، دشرتھ، انجنیلو، ناگیشور راؤ، پونالا چندرشیکھر، راجندر، چترویدم، سنگوجی دیویداس، کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر جرنلسٹ یونین و انچارج نظام آباد اربن رکنیت سازی احمد علی خان نے نظام آباد شہر سے وابستہ تمام اردو صحافیوں سے کہاکہ اپنی اپنی جرنلسٹ یونین کی ممبرشپ رینول کروانے و جدید ممبرشپ حاصل کرنے کیلئے دئیے گئے
سنہری موقع سے استفادہ کرتے ہوئے رکنیت سازی کیلئے ایک عدد پاسپورٹ سائیز فوٹو، مکمل پتہ، آدھار کارڈ نمبر، بلڈ گروپ، و دیگر تفصیلات کے ہمراہ شخصی طورپر ملاقات کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر9848829686سے ربط پید اکیا جاسکتا ہے۔