[]
مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ کے محکمہ اطلاعات نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے اہم مرکز پر نئے حملے کی اطلاع دی ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: غزہ کے دلاوران مزاحمت اور ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت میں حزب اللہ کے جوانوں نے آج قابض صیہونی فوج کے الرہاب سینٹر کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری طرف صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی بستیوں کے 40 فیصد آبادکاروں کا کہنا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی وہ ان بستیوں میں واپس جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔