[]
شیموگہ _ 22 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک کے شیموگہ میں پیر کے روز رام مندر کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک مسلم خاتون اور کچھ ہندو کارکنوں کے درمیان جھگڑے کے بعد کچھ منٹوں کے لیے تناؤ کا ماحول رہا۔ٹائمس ناو کی رپورٹ کے مطابق زعفرانی تنظیموں سے وابستہ کارکن ضلع کے ایس این سرکل پر پرساد تیار کر رہے تھے اور ایک برقعہ پوش خاتون اپنے بچے کے ساتھ وہی پر رکی تھی ۔ جب وہ رکی تو زعفرانی تنظیموں کے کارکنوں نے ’’جے سری رام‘‘ کے نعرے لگائے اور جواب میں خاتون نے ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ لگایا۔
جس پر اچانک کشیدگی پیدا ہوگئی اور شیموگہ پولیس فوری طور پر خاتون کے بچاؤ کے لیے آئی اور اسے دور لے گئی کیونکہ بحث گرم ہونے لگی۔۔ مقامی پولیس نے خاتون کو فوری طور پر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔
A tense situation prevailed for some time in sensitive #Shivamogga town on Monday when a burqa-clad woman shouted ‘#AllahuAkbar’ when hundreds of people chanted ‘#JaiShriRam.’ The police took her away in the jeep and brought the situation under control.
Hundreds of people had… pic.twitter.com/CEKONaKWIv
— Hate Detector 🔍 (@HateDetectors) January 22, 2024