شعیب ملک نے دوسری شادی کے بعد اہم اعزاز حاصل کرلیا

[]

میرپور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اداکارہ ثناء جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں بنگلہ دیش پریمیر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے رنز اسکور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس کے علاوہ شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 14562 رن ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی کرس گیل نے بنائے ہیں اور اب اس فہرست میں شعیب ملک دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے ہندوستان کی سابق اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی جن سے انہیں ایک لڑکا ہے۔

اس دوران آج اطلاع آئی کہ شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرلی ہے۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ ثانیہ اور شعیب ملک کے درمیان طلاق ہوا ہے یا نہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *