[]
انجو نے ہندوستان سے پاکستان پہنچ کر اپنا مذہب تبدیل کر لیا ہے، اس نے مذہب اسلام اختیار کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے، اس نے پاکستانی دوست نصراللہ سے شادی کر لی ہے، اور اب برقع پہننے لگی ہے… یہ خبریں گزشتہ کچھ دنوں سے میڈیا میں سرخیاں بن رہی ہیں۔ تازہ خبر یہ ہے کہ انجو کے والد اپنی بیٹی کے کارناموں سے نہایت شرمندہ اور ناراض ہیں۔ انجو کی جب برقع میں تصویر سامنے آئی تو اس کے والد گیا پرساد تھامس حیران رہ گئے اور صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ ’’بیٹی انجو نے میرے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ میری عزت کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ اب وہ میرے لیے مر چکی ہے۔ میرے گاؤں اور میرے ملک کے ساتھ اس نے جو کیا ہے، اس کے لیے میں بہت شرمندہ ہوں۔‘‘