[]
حیدرآباد: سکندرآباد آر پی ایف ٹیم نے 46 کیلو گانجہ ضبط کرتے ہوئے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی مفرور بتایا گیا ہے۔
ضبط شدہ مال کی مالیت 11 لاکھ 50 ہزار روپئے بتائی جاتی ہے۔ پولیس پریس نوٹ کے بموجب ریاست اڈیشہ کے تھانے کی 27 سالہ شلپا نائک کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 46 کیلو گانجہ ضبط کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی راجیو کمار مفرور بتایا گیا ہے۔
ملزمہ فلک نما ایکسپریس کے ذریعہ سکندرآباد کے پلیٹ فام نمبر 6 پر ٹھہری ہوئی تھی، منصوبہ کے مطابق اسے دیوگری ایکسپریس سے ممبئی جانا تھا۔
مہیش مرلی دھر بھگوات کی نگرانی میں سب انسپکٹر ڈی رمیش، کے ناگیشور راؤ، سرنیوالو اور جی رامیا نے اہم رول ادا کیا ہے۔