[]
نارائن پیٹ:19 جنوری (اردو لیکس) تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشل ایجوکیشنل سوسائٹی( ٹمریز ) کی جانب سے تعلیمی سال 2024-2025 کے تحت رہائش اسکول میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ریاست تلنگانہ میں محترمہ مسرت خانم صاحبہ سکریٹری ٹمریز کی نگرانی میں یہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیر کالج چلائے جارہے ہیں۔ نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول پرنسپل خواجہ محبوب خان کے پریس نوٹ کے بموجب تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز نارائن پیٹ میں سالانہ 2024-25 کے تحت پانچویں جماعت تا آٹھویں جماعتوں کے طلباء کے لئے داخلے جاری ہیں
۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتی طلباء کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں اور تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ داخلہ کے لئے آن لائن ادخال فارم کی آخری تاریخ 6 فروری 2024 مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نارائن پیٹ میں اقلیتی اقامتی اسکول کی کشادہ عمارت’ رہاشی انتظام اس اسکول میں بہترین ہے
۔ اقلیتی طلباء کو پہلے آو پہلے پاو کی بنیاد پر داخلہ عمل میں آئے گا۔ خواہشمند طلباء جلد از جلد داخلوں کے لے آن فون نمبر 9441059387 پر ربط پیدا کریں۔