[]
نئی دہلی: بلقیس بانو کیس میں تین مجرموں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ مجرموں نے عدالت سے سرنڈر کی مدت بڑھانے کی استدعا کی ہے۔ ان مجرموں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ وقت کی رعایت دینے کی درخواست کی ہے۔
سپریم کورٹ نے گجرات کے مشہور بلقیس بانو کیس میں 8 جنوری 2024 کو ایک اہم فیصلہ سنایا تھا۔ جسٹس بی وی ناگرتنا کی بنچ نے بلقیس بانو کیس میں 11 قصورواروں کو بری کرنے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو منسوخ کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مجرموں کو دو ہفتوں کے اندر سرینڈر کرنے کو کہا تھا۔