ایم ایل سی ضمنی انتخابات، کانگریس نے بالموری وینکٹ اور مہیش گوڑ کے نام کا اعلان کردیا

[]

حیدرآباد: کانگریس نے تلنگانہ میں ہونے والے دو قانون ساز اسمبلی ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو حتمی شکل دینے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقفہ کے دوران اڈناکی دیاکر کی جگہ مہیش کمار گوڑ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

مہیش کمار گوڑ اور بالموری وینکٹ کا امیدواروں کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ اے آئی سی سی نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے واضح کیا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ضمنی انتخابات کیلئے بوما مہیش کمار گوڈ اور بالموری وینکٹ کے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تاہم کی اطلاعات کے مطابق بالموری وینکٹ اور اڈناکی دیاکر کو ایم ایل سی انتخابات کیلئے گرین سگنل دے دیا گیاتھا۔ اب پارٹی کے سینئر لیڈر اڈانکی دیاکر کو ٹکٹ دینے کے بجائے پارٹی نے ان کی جگہ مہیش کمار گوڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فی الحال اڈناکی دیاکر کانگریس کے ترجمان ہیں۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران انہیں ٹکٹ کی امید تھی۔ آخرکار انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ ان کی جگہ کسی اور کو ٹکٹ دینے والی کانگریس پارٹی نے یقین دلایا کہ اڈناک کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایم ایل سی ضمنی انتخابات کیلئے نامزدگیوں کی آخری تاریخ جمعرات کو ختم ہو جائے گی۔ دو نشستوں کیلئے پولنگ 29 کو ہو گی۔ اس کے بعد گنتی کی جائے گی اور کامیابی حاصلکرنے والوں کا اعلان کیا جائے گا۔ نو منتخب ایم ایل سی کی میعاد نومبر 2027 تک ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *