[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں قدس بیس کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گرد گروہ “جیش العدل” کے مسلح عناصر کو راسک شہر کے گاؤں کستک میں سرچ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ دیگر عناصر فرار ہو گئے۔ تاہم سپاہ اور بارڈر گارڈ فورسز نے فوری طور پر تعاقب کر کے گھیر لیا، اور اب انہیں مکمل طور پر ہلاک کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
اس آپریشن میں مذکورہ دہشت گرد عناصر سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور بم بنانے کا سامان برآمد ہوا جسے وہ خطے میں مزید دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے تاہم ان کا یہ منصوبہ بر وقت ناکام بنا دیا گیا۔