[]
حیدرآباد: بودھن کے بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے خلاف حیدرآباد کی پنجہ گٹہ پولیس نے کیس درج کیا ہے۔ پرجا بھون کے پاس ان کے فرزند کی گاڑی کے حادثہ کے معاملہ میں یہ مقدمہ درج کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے اس ایف آئی آر میں عامر شکیل کا نام بھی شامل کیا ہے۔ سابق رکن اسمبلی پر اس حادثہ کے معاملہ اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کا الزام ہے۔ تاحال دس افراد کے خلاف کیس بک کیا گیا ہے جبکہ تین کی گرفتاری عمل میں آئی۔ گزشتہ ماہ پولیس نے عامر شکیل کے بیٹے ساحل پر سڑک حادثہ کا کیس درج کیا تھا
جبکہ چند دن قبل عامرشکیل کے فرزند ہائیکورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے ان کے خلاف درج ایف آئی آرکو کالعدم قراردینے کی درخواست داخل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقدمہ میں انھیں ماخوذ کیا گیا ہے۔