[]
ممتا بنرجی کے اس منصوبہ سے بی جے پی حیران و ششدر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ دلیپ گھوش نے ممتا بنرجی کی ریلی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ 22 جنوری کو لے کر ممتا بنرجی کے منصوبہ کو جان کر دلیپ گھوش نے الزام عائد کر دیا کہ وہ الگ پارلیمنٹ چاہتی ہیں، وہ بنگال کو الگ کرنا چاہتی ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت جو کرتا ہے، انھیں صرف اس کی مخالفت کرنی ہے۔ جو رام کی مخالفت کرے گا، عوام اس کے بارے میں طے کرے گی۔ ممتا بنرجی کو پران پرتشٹھا سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ان کو مدعو کیا گیا، لیکن ان کو جانا نہیں ہے۔ انھیں پی ایم مودی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ وہ مرکز کی ہر بات کی مخالفت کرتی ہیں۔ وہ منفی سیاست کر رہی ہیں۔