[]
ستیش مکوانا کا کہنا ہے کہ واقعہ 10 جنوری کو اُس وقت سامنے آیا جب رمانند آئی ہاسپیٹل میں سرجری کرانے والے 5 لوگوں کو احمد آباد کے سول اسپتال کے امراض چشم محکمہ میں علاج کے لیے بھیجا گیا۔ مکوانا نے صحافیوں کو یہ بھی بتایا کہ رمانند آئی ہاسپیٹل میں 10 جنوری کو موتیابند کے 29 آپریشن ہوئے تھے۔ ان میں سے 17 کی حالت بے حد خراب ہو گئی۔ مریضوں نے آنکھوں کی بینائی چلے جانے کی شکایت کی ہے۔ ان 17 میں سے سنگین طور سے زخمی 5 مریضوں کو احمد آباد بھیجا گیا تھا، جبکہ 12 کو اسی رمانند آئی ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ ستیش مکوانا نے بتایا کہ احمد آباد اور مانڈل میں متاثرہ مریضوں کی جانچ اور علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی مدد لی جا رہی ہے۔