جسم میں مائیکروچپ کے ذریعہ سوشل میڈیا کھاتوں کو ہیک کرنے کا دعویٰ

[]

ممبئی: ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے پولیس کو ایک شخص کی شکایت کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی جس نے دعویٰ کیا کہ کچھ نامعلوم افراد نے اس کے جسم میں مائیکروچپ رکھ کر اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیک کیا تھا۔

بوریولی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ بی این چکنے نے شہر کی چارکوپ پولیس کو ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔ یہ حکم گزشتہ ماہ صادر کیا گیا اور پیر کو دستیاب کرایا گیا۔

عدالت نے پولیس کو حتمی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کو کہا۔ یہ بھی کہ شکایت سے متعلق دستاویزات‘ ضروری کارروائی کے لیے چارکوپ پولیس اسٹیشن کے تحت سائبر کرائم کو بھیجے جائیں۔

یہ شکایت درج کرنے کی وجہ سچن سوناونے نامی شخص کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہیکنگ ہے جس نے دعویٰ کیا کہ ہیکر نے اس کے جسم میں کوئی مائیکرو چپ ڈال کر اس کے کھاتے ہیک کیے۔

اس نے کہا کہ پاس ورڈس کی تبدیلی سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود ہیکر اس کے کھاتوں بشمول اس کے نئے جی میل اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے میں کامیاب رہا۔

اپنے وکیل پرکاش سالسنگیکر کے ذریعہ داخل کردہ شکایت میں اس نے کہا کہ اس سے اسے بے حد نقصان پہنچا۔

شکایت میں دعویٰ کیا کہ کچھ نامعلوم افراد‘ کئی بار اس کے قلب کی دھڑکن بڑھانے مائیکروچپ کا استعمال کررہے ہیں، اسی لیے اس کی زندگی خطرے میں ہے۔

سوناونے کی درخواست اور حلف نامہ کا مشاہدہ کرنے کے بعد عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون کی دفعات اور تعزیرات ہند کی دفعہ420(دھوکہ دہی) کے تحت جرائم نظر آتے ہیں۔

ایسے حالات میں سائبر جرائم کے لیے خصوصی طور پر متعین پولیس کے ذریعہ معاملے کی جامع تحقیقات ضروری ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *