[]
حیدر آباد: حیدرآباد انٹرنیشنل ایئر شو کی میزبانی کرے گاجس کو ونگس انڈیا کا نام دیاگیا ہے۔یہ ایئر شو بیگم پیٹ ایرپورٹ پر18جنوری سے 4 دنوں تک جاری رہے گا۔
یہ شو وزارت شہری ہوابازی،حکومت تلنگانہ اور فکی کی جانب سے مشترکہ طورپر منعقد کیاجارہا ہے جس میں بیرونی ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔
اس شو میں دنیا کے سب سے بڑے طیارے بوئنگ کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے طیارے بھی رکھے جائیں گے۔ دو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والے اس ایئر شو میں جدید اور عصری ایرکرافٹس مختلف کمپنیوں کی جانب سے نمائش کے لئے رکھے جائیں گے۔
شہری ہوابازی اور متعلقہ شعبوں اور سیاحت کے شعبوں کے اسٹالس بھی ہوں گے۔ اس نمائش میں مختلف ممالک کے اعلی سطحی وفود اور ریاستی حکومتوں کے وفود شرکت کریں گے۔
عوام کی سہولت کے لئے ہدایت پر مبنی سائن بورڈس لگائے جائیں گے تاکہ کچرا جابجا نہ پھینکیں۔ ایرکرافٹس نمائش کے لئے رکھے جائیں گے اس لئے ایرپورٹ کے اطراف میں پتنگیں اڑانے سے روکنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔