جگتیال بلدیہ کے انچارج چیرمین گالی سرینواس کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نوٹس

[]

جگتیال _ تلنگانہ کے جگتیال بلدیہ کے انچارج چیرمین گالی سرینواس کے خلاف 28 کونسلرس نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور کی ۔ اور قرارداد کی کاپی ایڈیشنل کلکٹر کے حوالے کرتے ہوئے انچارج چیرمین کو تحریک عدم اعتماد کے لئے کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ تحریک پیش کرنے والوں میں بی آر ایس کونسلرس کے ساتھ مجلس کا ایک کونسلر بھی شامل ہے انہوں نے چیرمین کے عہدہ پر بی سی خاتون کے انتخاب کا مطالبہ کیا۔ کیونکہ ایک سال قبل اس عہدہ پر بھوگا شراونی تھی جنھوں نے بی آر ایس پارٹی اور چیئرپرسن کے عہدہ سے استعفی پیش کردیا تھا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *