منی پور میں دو صحافیوں سمیت 27 افراد لاپتہ، وائرل ویڈیو پر آج سپریم کورٹ میں سماعت

[]

تشدد سے متاثرہ منی پور میں کم از کم 27 غیر قبائلی افراد لاپتہ ہیں، جن میں دو صحافی، دو نابالغ اور دو خواتین شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>منی پور تشدد / Getty Images</p></div>

منی پور تشدد / Getty Images

user

امپھال: تشدد سے متاثرہ منی پور میں کم از کم 27 غیر قبائلی افراد لاپتہ ہیں، جن میں دو صحافی، دو نابالغ اور دو خواتین شامل ہیں۔ ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ لاپتہ ہونے والے دو مقامی میڈیا صحافی ایٹم سمریندر سنگھ (47 سال)، اور یوم کھیبام کرن کمار سنگھ (48 سال) ہیں۔

27 میں سے کچھ مئی سے، کچھ جون سے اور باقی جولائی سے لاپتہ ہیں اور وہ امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، ٹینگنوپال، بشنو پور، کانگپوکپی، تھوبل اور کاکچنگ اضلاع کے رہائشی ہیں۔ گمشدگی کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج کر لیے گئے ہیں۔ لاپتہ افراد کی عمریں 17 سے 47 سال کے درمیان ہیں۔

وہیں، دو خواتین کی برہنہ پریڈ کرائے جانے کے معاملے پر آج (28 جولائی) سپریم کورٹ میں سماعت ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے جواب طلب کیا تھا۔ عدالت نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے پوچھا تھا کہ انہوں نے کیا کارروائی کی ہے؟ اب منی پور ویڈیو کیس کی سماعت سے ایک دن پہلے مرکزی حکومت نے حلف نامہ داخل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکز نے حلف نامہ داخل کرکے عدالت کو بتایا ہے کہ ریاستی حکومت کی رضامندی لینے کے بعد کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو منتقل کردی گئی ہے۔ کیس کو جلد نمٹانے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرکز نے اپیل کی ہے کہ مقدمے کی سماعت کو ریاست سے باہر منتقل کرنے کا حکم دیا جائے اور ٹرائل کورٹ کو یہ بھی ہدایت دی جائے کہ وہ چارج شیٹ داخل کرنے کے 6 ماہ کے اندر اپنا فیصلہ سنائے۔

منی پور میں امن بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ منی پور میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بے حیائی پر وزارت داخلہ ایکشن میں ہے۔ منی پور میں حالات پر قابو پانے کے لیے 35 ہزار اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ 18 جولائی کے بعد تشدد کا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *