امیتابھ بچن نے ایودھیا کے رام مندر کے قریب اراضی خرید لی

[]

ممبئی: میگااسٹار امیتابھ بچن نے 22/ جنوری کو رام مندر کی پران پرتشٹھا سے چند دن قبل ایودھیا میں 930 مربع میٹر س(10ہزار مربع فٹ) اراضی کا ٹکڑا خرید لیا۔

بالی ووڈ کے افسانوی اداکار نے مقدس شہر میں دی ہاؤس آف ابھیدنندن لودھا (ایچ او اے بی ایل) ممبئی کی مجوزہ اسکیم کے تحت 14.50 کروڑ کا پلاٹ خریدا۔ یہ کمپنی اس شہر کو ”عالمی روحانی دارالحکومت“ قرار دیتی ہے جہاں اس کا مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ جائیداد رام مندر سے بمشکل15منٹ اور نئے سری رام انٹرنیشنل ایرپورٹ سے بمشکل30منٹ کے فاصلے پر ہے۔ ”دی سرایو“ نامی51ایکڑ پر محیط یہ سیون اسٹار پاش کامپلکس مذکورہ بالا کمپنی تعمیر کررہی ہے۔

81 سالہ بچن نے کہا کہ میں اپنے دل میں خصوصی جگہ رکھنے والے شہر ایودھیا کے سرایو میں دی ہاؤس آف ابھینندن لودھا کے ساتھ اپنا سفر شروع کرنے کا خواہاں ہوں۔

ایودھیا کی ابدی روحانیت اور ثقافتی زرخیزی سے جذباتی وابستگی ہے جو جغرافائی سرحدوں سے ماروا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *