کواڈ کے وزرائے خارجہ کی اہم میٹنگ امریکہ میں ہوئی، ایس جے شنکر نے کی شرکت

ٹرمپ انتخابات کے دوران اور اپنی حلف برداری سے قبل چین پر زیادہ محصولات عائد کرنے کی بات کرتے رہے تھے لیکن انہوں نے اپنی تقریر میں اس بارے میں کچھ نہیں کہا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ایس جے شنکر ٹویٹ</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ایس جے شنکر ٹویٹ</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ایس جے شنکر ٹویٹ

user

کواڈ(QUAD) گروپ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا۔ اس کی میزبانی امریکہ کے نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کی۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت شروع ہونے کے ایک دن بعد ہونے والی اس ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا، “ہم نے آزاد، کھلے، مستحکم اور خوشحال ہند-بحرالکاہل کو یقینی بنانے کے کئی جہتوں پر تبادلہ خیال کیا۔”

وزیر خارجہ جے شنکر نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے کواڈ وزرائے خارجہ کی ایک نتیجہ خیز میٹنگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، “ہماری میزبانی کرنے پر روبیو کا، اور وزرائے خارجہ سینیٹر وونگ اور تاکیشی ایویا کا ان کی شرکت پر شکریہ۔” وزیر خارجہ نے کہا، “یہ اہم ہے کہ کواڈ وزرائے خارجہ کی میٹنگ ٹرمپ انتظامیہ کے آغاز کے چند گھنٹوں کے اندر ہوئی۔ یہ اس کے رکن ممالک کی خارجہ پالیسی میں اس کی ترجیح کو ظاہر کرتا ہے۔”

کواڈچین کی بڑھتی ہوئی طاقت کے بارے میں فکر مند چار ممالک کا ایک گروپ ہے جس میں ہندوستان کے ساتھ امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کے دوران اور حلف برداری سے قبل چین پر زیادہ ٹیرف لگانے کی بات کر رہے تھے لیکن اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے چین پر ٹیرف کی بات نہیں کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے غیر متوقع طور پر چین پر محصولات کو روک دیا اور اسے خطرے کے طور پر پیش نہیں کیا، جس سے دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق کواڈ ممالک کے وزراء کی ملاقاتیں اس کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان سربراہی اجلاس کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا اگلے ماہ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن آرہے ہیں، جس میں اس معاملے پر بھی بات ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ کی حلف برداری کے پیش نظر وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی ہندوستان سمیت تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *