[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے مختلف شہروں میں فلسطین پر وحشیانہ حملوں پر اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
ساحلی شہر کراچی میں مظاہرین نے ریلی نکالی اور غزہ کے خلاف جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
یاد رہے کہ دنیا کے مختلف مقامات پر فلسطین پر صہیونی حملوں کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔ امریکہ میں لوگوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دیا ہے اور جوبائیڈن حکومت سے اسرائیل کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مظاہرین کے ہاتھوں بینر اور پلے کارڈز تھے جن پر اسرائیل اور جوبائیڈن کے خلاف نعرے درج تھے۔۔ مظاہرین نے جوبائیڈن کو انتباہ کیا کہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کی صورت میں انتخابات میں کامیابی نہیں ملے گی۔