حوثی حملوں کے حوالے سے امریکہ نے ایران کو ذاتی طور پرپیغام  بھیجاتھا: بائیڈن

[]

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے بعد میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 73 حملے کیے، جن میں پانچ جنگجو ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے بحیرہ احمر میں یمن کی باغی انصار اللہ تحریک (حوثی) کے حملوں کے بارے میں ایران کو ذاتی طور پر پیغام بھیجا تھا۔ نامہ نگاروں کے ہفتے کے روز یہ پوچھے جانے پر کہ کیا خطے میں حوثی سرگرمیوں کے دوران ایران کی حکومت کو ان کا کوئی پیغام دینا چاہیں گے، مسٹر بائیڈن نے کہا ’’میں نے ایک پیغام بھیجا تھا، ہم نے نجی طور پر یہ بھیجا، اور ہمیں یقین ہے کہ ہم پوری طرح تیار ہیں۔‘‘

نومبر 2023 میں، حوثیوں نے اسرائیل سے تعلق رکھنے والے کسی بھی بحری جہاز پر حملہ کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا اور دوسرے ممالک کے جہازوں سے اپنے عملے کو واپس بلانے کی درخواست کی۔ حوثیوں نے تب تک اپنے حملے جاری رکھنے کا عزم کیا ہے جب تک اسرائیل غزہ پٹی میں اپنی فوجی کارروائیاں ختم نہیں کر دیتا۔

واضح رہے کہ 19 دسمبر کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بحیرہ احمر کو محفوظ بنانے کے لیے کثیر القومی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ، بحرین، کناڈا، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، سیشلز اور اسپین اس میں شرکت کریں گے۔ حوثیوں نے امریکی قیادت میں بحری اتحاد میں شامل ہونے والے کسی بھی بحری جہاز پر حملہ کرنے کا عزم کیا تھا۔

مقامی حکومتی ذرائع نے اسپوتنک کو بتایا کہ جمعہ کو امریکی اور برطانوی افواج نے یمن کے چار صوبوں میں 23 فضائی حملے کیے ہیں جس میں راجدھانی صنعا، الحدیدہ، تعز اور صعدہ شہر شامل تھے۔ امریکی ایئر فورس سینٹرل نے بعد میں اطلاع دی کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی حملوں نے 16 مختلف مقامات پر 60 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے بعد میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 73 حملے کیے، جن میں پانچ جنگجو ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔ حوثی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے مغربی حملوں کو ’’وحشیانہ دہشت گردی‘‘ اور ’’جان بوجھ کر بلا جواز جارحیت‘‘ قرار دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *