74 فیصد مسلمان رام مندر کی تعمیر سے خوش۔ مسلم راشٹریہ منچ کی منطق

[]

نئی دہلی: مسلم راشٹریہ منچ نے دعویٰ کیا ہے کہ 74 فیصد مسلمان ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے خوش ہیں اور نریندر مودی کو ہندوستان کا سب سے کامیاب وزیراعظم مانتے ہیں۔

 

مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق منچ کی جانب سے ملک میں سروے کیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق 70 فیصد مسلمانوں کو مودی حکومت پر بھروسہ ہے۔ سروے میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مودی حکومت میں مسلمان محفوظ ہیں اور ہر کے پاس ترقی کے مساوی مواقع موجود ہیں۔

 

ساتھ ہی یہ دعوی کیا گیا ہے کہ نریندر مودی کی وجہ سے بی جے پی پر مسلمانوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ اسلام کے نام پر سیاست کرنے والے خود ساختہ علماء، مولانا اوراپوزیشن لیڈرس کا بائیکاٹ کیا جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *