ایس آئی او تلنگانہ نے فلسطین میں "جنگ بندی” کے عالمی یکجہتی احتجاج کی مناسبت سے ریاست بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے

[]

دنیا کے تمام انصاف پسند لوگ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے متحد ہیں، اسی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) حلقہ تلنگانہ نے ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے اور فلسطین کی آزادی اور انصاف کی جدوجہد میں معصوم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا اظہار کیا ہے۔

 

ایس آئی او تلنگانہ کی آواز پر انصاف پسند عوام نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیتے ہوئے اسرائیلی قبضے اور بربریت کے خلاف آواز بلند کی ۔ مختلف مقامات بشمول نظام آباد، کھمم، کریم نگر اور عادل آباد میں ان مظاہروں کا انعقاد عمل میں آیا، عوام الناس خصوصاً نوجوان طبقہ نے کثیر تعداد نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

 

شہر حیدرآباد کے ٹینگ بنڈ پر منعقدہ جوائنٹ احتجاج کے موقع پر عبد الحفیظ، ریاستی صدر ایس آئی او تلنگانہ نے کہا کہ غزہ میں ہورہے انسانیت سوز مظالم مغربی دنیا کے منافقانہ اور دہشتگردانہ چہرے کو بےنقاب کرتے ہیں، مسلسل تین ماہ سے فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے اور عالمی طاقتیں صیہونی ریاست کے ساتھ اس ظلم میں کھڑی ہوئی ہے. ایسے میں عالمی سطح پر انسانیت دوست اور امن پسند شہریوں کی جانب سے اس قسم کے احتجاجی مظاہرے عالمی طاقتوں کے خلاف جرات مندانہ اقدام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کی قیادت کو بھی حیدرآباد سے سلام پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بڑی بے باکی سے عالمی انسانیت کی نمائندگی کی ہے.

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *