بندروں کے حملہ میں خاتون زخمی۔ نرمل ضلع کے خانہ پور میں واقعہ

خانہ پور ۔ریاست تلنگانہ ضلع نرمل خانہ پور کے محلہ مدینہ کالونی ودیانگر میں تقریبا 100 سے زائد بندروں نے ایک خاتون انیسہ بیگم پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔

 

مقامی افراد نے انہیں فوری سرکاری دواخانہ خانہ پور کو منتقل کیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی خاتون کو گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل نرمل منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ڈاکٹرس نے بتایا کہ بندروں کے حملے میں خاتون کی گردن کا اگلا حصہ ہاتھوں اور پیروں پر شدید زخم آئے۔

 

تفصیلات کے بموجب ایم ایل اے کیمپ آفیس کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ اچانک بندروں کے غول نے اپنے گھر جانے والی خاتون پر حملہ کر دیا۔خاتون کی چیخ و پکار پر محلے کے افراد اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور بندروں کو مار بھگا کر خاتون کی جان بچائی

 

تب تک بندروں نے خاتون کو لہو لہان کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد مقامی افراد میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے متعلقہ حکام سے بندروں کو پکڑنے اور ان کا مناسب انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خاص طور پر

 

خواتین اور بچے ان کے حملوں سے محفوظ رہ سکیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *