اسرائیل-حماس جنگ: اسرائیلی فوجی درندگی پر آمادہ، فلسطینیوں کو گولی مارنے کے بعد لاشوں کو کار سے روند ڈالا!

[]

حماس کے خلاف غزہ میں چل رہی جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 23 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کی موت ہو چکی ہے، اسرائیلی فوجیوں پر بے قصوروں کے قتل کے بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ طویل ہوتی جا رہی ہے اور اس کے ختم ہونے کے کوئی آثار بھی دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ اس درمیان اسرائیلی فوجیوں کی درندگی بھی بڑھتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ بینک کے تلکرم شہر میں ایک گھر کے باہر اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے ذریعہ فلسطینی لوگوں کو پہلے گولی مارنے اور پھر لاشوں کے اوپر کار چلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ پورا واقعہ گھر کے باہر کے لگے سیکورٹی کیمرے میں ریکارڈ ہوا ہے۔ الزام ہے کہ اسرائیلی فورس نے ایک گھر پر چھاپہ ماری کی تھی جس میں گولی باری کے بعد تین لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسرائیلی فورس کی کار کو لاش پر بار بار چڑھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے خلاف غزہ میں چل رہی جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 23 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کی موت ہو چکی ہے۔ غزہ میں چل رہے قتل عام کے درمیان اسرائیلی فورس پر بے قصوروں کے قتل کا الزام بھی لگا ہے۔ اب ویسٹ بینک سے سامنے آئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسرائیلی فورس کی درندگی سامنے آئی ہے۔ حالانکہ اسرائیل کی طرف سے فوری طور پر اس معاملے میں کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ حالانکہ یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ اس کی فوج نے ایک تصادم میں تین فلسطینی بندوق برداروں کو ڈھیر کر دیا، جبکہ کار کو لاشوں کے اوپر چڑھانے کے معاملے میں جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ 9 جنوری کا بتایا جا رہا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسرائیلی ڈیفنس فورس ویسٹ بینک کے تلکرم شہر میں ایک گھر پر چھاپہ ماری کرتی ہے۔ رات میں وہ ایک گھر کے پاس جاتے ہیں اور اس دوران سڑک پر کچھ لڑکوں کے ساتھ ان کا تصادم ہوتا ہے۔ اس دوران گولی باری میں دونوں نوجوان ہلاک ہو جاتے ہیں۔ دونوں لوگوں کو سڑک پر گولی مار کر وہیں گرا دیا جاتا ہے۔ فوٹیج میں آئی ڈی ایف تیسرے شخص کو بھی گولی مارتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ پھر فوٹیج میں نظر آتا ہے کہ آئی ڈی ایف کی ایک گاڑی زمین پر موجود دونوں لاشوں کے پاس آ رہی ہے او ان میں سے ایک کچل دیا جاتا ہے۔ گاڑی کو لاش کے اوپر سے دو بار گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *