متحدہ عرب امارات نے ہمارے تعلقات کو نئی بلندیاں دیں: نریندر مودی

[]

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو کہا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے جس طرح سے اپنے تعلقات کو نئی بلندی پر پہنچایا ہے، اس کا کافی کریڈٹ صدر شیخ محمد بن زاید کو جاتا ہے ۔

آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں وائبرینٹ گجرات سمٹ کے افتتاح کے موقع پر مودی نے کہا، ’’یہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ میرے بھائی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اس تقریب میں شریک ہوئے۔

 وائبرنٹ گجرات میں اس سمٹ میں بطور مہمان خصوصی ان کی موجودگی ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان روز بروز مضبوط ہونے والے خوشگوار تعلقات کی علامت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے کچھ عرصہ پہلے ان کے خیالات کو سنا، ہندوستان پر ان کا اعتماد، ان کا تعاون بہت گرمجوشی سے بھرا ہوا ہے۔ جیسا کہ انہوں نے کہا، وائبرینٹ گجرات سمٹ اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری سے متعلق معلومات اور تجربات کو شیئر کرنے کا ایک عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

اس سمٹ میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے فوڈ پارک کی ترقی، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، جدید صحت کی دیکھ بھال میں سرمایہ کاری کے لیے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نے ہندوستان کے فوڈ انفراسٹرکچر میں کئی بلین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے جس طرح سے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے اس کا بڑا کریڈٹ شیخ محمد بن زاید کو جاتا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *