[]
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے کہا کہ بی آر ایس کی شکست چند غلطیوں کے باعث ہوئی ہے۔ انہیں امید ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بی آر ایس شاندار مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو بی آر ایس امیدواروں کی کامیابی کے لئے کام کرنے کا مشورہ دیا۔
آج تلنگانہ بھون میں ورنگل پارلیمانی حلقہ کے قائدین اور کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ارکان اسمبلی، کونسل، زیڈ پی ٹی سیز، کے علاوہ پارٹی کے قائدین مدھو سدھن چاری، سابق وزیر ستیہ وتی راتھوڑ، پونالہ لکشمیا، آر چندر شیکھر ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔
کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ عوام نے 10 سال تک بی آر ایس کو اقتدار حوالے کیا تھا۔ چند غلطیوں کے باعث اسمبلی انتخابات میں ہمیں شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے عوام سے420 وعدے کئے ہیں کانگریس حکومت ان وعدوں پر عمل آوری کرنے میں تاخیر کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی آواز کو دہلی میں سنائی دینے کیلئے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے سابق رکن اسمبلی ونئے بھاسکر پر اجلاس میں تاخیر سے پہونچنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔