مسلم آٹو ڈرائیور اعجاز احمد کی ایمانداری

[]

آرمور : 10/ جنوری ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) ایک خاتون آٹو میں سفر کرنے کے بعد نقدی و طلائی زیورات والا بیاگ آٹو میں ہی بھول گئی مسلم آٹو ڈرائیور نے ایمانداری کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے بیاگ کو اسکے مالک تک پہنچادیا۔

 

تفصیلات کے مطابق آرمور کے پرکٹ سے تعلق رکھنے والی ایس راجامنی نامی خاتون مندر جانے کیلئے بیاگ لیکر آٹو میں بیٹھی۔ مندر کے پاس آٹو سے اترتے وقت بیگ آٹو میں ہی بھول کر مندر میں چلی گئی۔مندر جانے کے بعد خاتون کو خیال آیا کہ  3 تولہ کی چین، چار ماشہ کی انگوٹھی اور پانچ ہزار روپئے نقدی والا بیاگ وہ آٹو میں ہی بھول گئی۔

 

خاتون پریشانی کی حالت میں مندر سے سیدھے آرمور پولیس اسٹیشن پہنچی اور طلائی زیورات اور نقدی  تقریباً دو لاکھ روپئے مالیتی والا بیاگ کے متعلق ایس ایچ او آرمور پولیس اسٹیشن سریش بابو کو تفصیل سے بیان کیا۔ اسی اثناء میں ویلپور سے تعلق رکھنے والے آٹو ڈرائیور اعجاز احمد پولیس اسٹیشن آئے اور بتایا کہ میرے آٹو میں سوار خاتون مسافر اپنا بیگ بھول گئے کہہ کر وہ بیاگ کو سی آئی سریش بابو کے حوالے کر دیا۔ سی آئی سریش بابو نے متاثرہ خاتون کو بلاکر زیورات اور نقدی پر مشتمل بیاگ کو آٹو ڈرائیور اعجاز احمد کے ہاتھوں خاتون کے حوالے کردیا۔

 

ایمانداری و دیانتداری کی شاندار مثال قائم کرنے پر سی آئی سریش بابو نے آٹو ڈرائیور اعجاز احمد کی سراہنا کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ متاثرہ خاتون راجامنی نے آٹو ڈرائیور اعجاز احمد سے اظہار تشکر کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *