عوامی حکمرانی پروگرام۔15جنوری تک ڈاٹاانٹری کاکام مکمل کرلیاجائے گا:کمشنر جی ایچ ایم سی

[]

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 6ضمانتوں پر عوامی حکمرانی پروگرام پر عوام سے وصول درخواستوں کو آن لائن کرنے کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

کمشنر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)رونالڈ راس نے کہا کہ اب تک تقریبا چارلاکھ درخواستوں کو آن لائن کرنے کاکام کرلیاگیا ہے۔

15جنوری تک ڈاٹاانٹری کاکام مکمل کرلیاجائے گا۔انہوں نے ایک تلگونیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاٹاانٹری کیلئے علحدہ سافٹ ویر تیار کیاگیا ہے۔

اس کیلئے ریاستی سطح اور زونل لیول اور سرکل لیول کی ٹریننگ دی گئی۔635ٹیم لیڈرس ڈاٹاانٹری کا کام کررہے ہیں۔ہر ایک درخواست کو آن لائن کرنے کیلئے 12منٹ لگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 8گھنٹے کام کرنے پر 70تا75درخواستوں کو آن لائن کرنے کا نشانہ رکھاگیاہے۔ڈاٹاانٹری کیلئے سوپروائزرس بھی رکھے گئے ہیں تاکہ ان کی کام کی نگرانی کی جاسکے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *