تلنگانہ میں ٹریفک چالانات سے ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے ایک دن باقی

[]

حیدرآباد  _ 9 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے زیر التوا چالانات پر بھاری ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا تھا ۔جو کل 10 جنوری کی رات 12 بجے ختم ہو جائے گا۔ 26 دسمبر سے چالانات پر ڈسکاؤنٹ کی سہولت فراہم کی گئی تھی جس کے لئے 10 جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ۔ حکومت نے ٹو وہیلرس پر 80 فیصد فور ویلرس اور آٹووں کے چالانات پر 60 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے۔ لاریوں کے ساتھ ساتھ دیگر بڑی گاڑیوں پر عائد چالانات پر 50 فیصد کی چھوٹ دی جائے گی۔آرٹی سی بس، ڈرائیورس کیلئے90 فیصد ڈسکاونٹ دیا جائےگا۔

 

گاڑی کے زمرے کے مطابق چالان میں رعایت اس طرح ملے گی

دو پہیوں کیلئے%80 جرمانہ معاف

آٹوز،کار، کے لیے%60 چالان معاف ہوگا

لاریوں اور بڑی گاڑیوں پر50فیصد چھوٹ

روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ڈرائیوروں کے لیے،%90 چالان کی رعایت ملےگی

 

ای چالان ٹریفک ویب سائٹ کے ذریعہ اس 26ڈسمبر سے 10 جنوری 2024تک چالانات پر ڈسکاؤنٹ کا موقع رہے گا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *