جن منادر میں داخلے کی اجازت نہیں، وہاں نہ جائیں: سدارامیا

[]

بنگلورو: کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ لوگوں کو ان منادر کو جانا بند کردینا چاہیے جو انہیں اندر آنے کی اجازت نہیں دیتے۔ بنگلورو کے گاندھی بھون میں سویتا سماج کی جانب سے منعقدہ کتاب کی رسم اجرا پروگرام میں سدارامیا نے کہا کہ کیرالا کے سماجی مصلح نارائن گرو نے لوگوں سے اُن منادر کو جانا بند کرنے کو کہا جہاں ان کا داخلہ ممنوع ہے۔

آپ اپنا خود کا مندر تعمیر کریں اور پوجا شروع کردیں۔آپ کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔“ انہوں نے کہا کہ میں آخری سانس تک عزت نفس اور سماجی انصاف کی سیاست کو آگے بڑھتا رہوں گا۔ ہمارے تمام پروگرام غریبوں پر مرکوز ہوں گے۔ ہمارے پروگرامس مکانات تک پہنچے ہیں۔

میں بی جے پی کی تنقید کو اہمیت نہیں دیتا۔ عوام میرے ساتھ ہیں۔“ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ مذہب اور ذات کے نام پر مسلمانوں، دلتوں، شودروں اور مزدور طبقہ سے نفرت کرنا انتہائی غیرانسانی اور قبیح عمل ہے۔ کوئی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا۔ تمام کام مساوی احترام کے ہیں۔

 ہر کسی کو عزت کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ انسانوں سے نفرت سے زیادہ کوئی برائی نہیں ہے۔ جنت او رجہنم کا تصور کہیں اور نہیں بلکہ یہیں ہے۔  انسانوں کے درمیان باہمی احترام سب سے بڑی نیکی ہے۔ یہ صحیح ہے کہ خدا موجود ہے مگر یہ دلیل غلط ہے کہ بھگوان صرف منادر میں موجود ہے۔ بھگوان ہر جگہ ہے۔“



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *