[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ اور غرب اردن میں صہیونی فورسز کے لئے درپیش بحرانی حالات سے عالمی برادری کو بے خبر رکھنا چاہتی ہے تاکہ مزید رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے ایکس کے صفحے پر لکھا ہے کہ دنیا کو غزہ میں صہیونی مظالم اور فلسطینی عوام کی مظلومیت سے آگاہ کرنے کا موثر ترین ذریعہ میڈیا اور صحافی برادری ہے لہذا صہیونی حکومت مسلسل میڈیا کے نمائندوں کو نشانہ بنارہی ہے۔۔
عبداللہیان نے کہا کہ اب تک فلسطین میں 111 نامہ نگار اور فوٹوگرافر شہید ہوچکے ہیں۔ اس کی بنیادی صہیونی حکومت کی صحافت اور صحافی برادری سے دشمنی ہے۔
انہوں نے فلسطین کی خبریں کوریج کرتے ہوئے اسرائیلی حملے کا شکار ہونے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔