دہرادون میں کلورین گیس کے اخراج سے خوف و ہراس! لوگوں کو سانس لینے میں دشواری، گھروں کو خالی کرایا گیا

[]

گیس لیکیج کو روکنے میں مصروف ٹیموں کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹیم کلورین گیس سلنڈر کو زمین میں دفن کر رہی ہے، تاکہ گیس کے اخراج پر قابو پایا جا سکے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>
user

دہرادون: اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون کے پریم نگر تھانہ علاقے کے جھاجرا میں ایک خالی پلاٹ میں رکھے کلورین سلنڈر لیک ہو گئے ہیں۔ کلورین گیس کے اخراج کے بعد لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آس پاس کے مکانات کو خالی کرایا جا رہا ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی نے گیس لیکیج کو روکنے میں مصروف ٹیموں کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹیم کلورین گیس سلنڈر کو زمین میں دفن کر رہی ہے، تاکہ گیس کے اخراج پر قابو پایا جا سکے۔

گیس لیک ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایس پی اجے سنگھ اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ اس کے علاوہ فائر ڈپارٹمنٹ، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ کلورین گیس کے اخراج کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ار گیس سلنڈروں کو گڑھا کھود کر دفن کیا جا رہا ہے۔


;

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *